ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات میں فوری طورپر صدر راج لگایا جائے: کانگریس

غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات میں فوری طورپر صدر راج لگایا جائے: کانگریس

Wed, 10 Oct 2018 10:33:36  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد،10 اکتوبر (ایس او نیوز) کانگریس نے غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات کی بی جے پی کی وجے روپانی حکومت کو فوری طور پر برخاست کرکے وہاں صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے قومی ترجمان اور ان حملوں کے سبب بڑے پیمانے پر اپنے لوگوں کی واپسی دیکھنے والے بہار میں کانگریس کے انچارج شكتی سنگھ گوہل نے آج یو این آئی سے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت غیر گجراتیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس پر یہ حملے کرنے کا الزام لگا رہی ہے ، مگر اس سے کہنا چاہئے کہ انہیں روکنے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے فرار پر روک کے لئے اس نے وقت رہتے قدم کیوں نہیں اٹھائے۔ خفیہ بیورو کیا کر رہا تھا؟ ایک اور بڑی بات یہ بھی ہے کہ گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کا آبائی وطن ہے اور وہ خود اتر پردیش سے منتخب ہوکر آتے ہیں، اس کے باوجود ریاست کی بی جے پی حکومت یہاں اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کی حفاظت نہیں کر پائی۔ ایسی حکومت کو فوری طور پر برطرف کر کے صدر راج لگایا جانا چاہئے۔


Share: